پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پبلک سیکٹر کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے ،نفیسہ شاہ

بدھ 6 اپریل 2016 20:01

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پبلک سیکٹر کو مضبوط کرنے کی بات کی اور اس پر عمل بھی کیا ہے جبکہ مخالفین پرائیویٹ سیکٹر کو فعال کررہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کی جانب سے گرلز ہائی اسکول خیرپور میں سرکاری اسکولوں میں بچوں کو داخل کرانے کے لیے جاری مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ تمام اساتذہ اور ڈی اوزسرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم اور انرولمنٹ میں اضافے کے سلسلے میں اپنی کارکردگی کو بہتر کریں انہوں نے کہا کہ انرولمنٹ کے سلسلے میں واک میں نظم و ضبط کی بہت بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم دینے کے لیے اساتذہ اور انتظامیہ کو اپنا پر اثر کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر ڈی او لیاقت علی خاصخیلی ، ڈی او غلام حیدر بلو ، پرنسپل نشاط عندلیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید امجد علی شاہ، پیر سید بچل شاہ ، غلام حسین مغل ، ریحانہ جمانی، رمیز سومرو اور دیگر موجود تھے۔اس سے قبل نیشنل بنک سے گرلز ہائی اسکول تک آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں اسکولوں کے شاگردوں، اساتذہ اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :