پنجاب فوڈ اتھارٹی کا علامہ اقبال ٹاؤن کے ستلج بلاک میں بڑے اسٹور پر چھاپا

muhammad ali محمد علی بدھ 6 اپریل 2016 19:41

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا علامہ اقبال ٹاؤن کے ستلج بلاک  میں بڑے اسٹور پر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے علامہ اقبال ٹاؤن کے ستلج بلاک میں بڑے اسٹور پر چھاپا مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کے ستلج بلاک میں بڑے اسٹور پر چھاپا مارا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹور میں غیرمعیاری اور مضر صحت مصنوعات کی تیاری پر پیداواری یونٹ سیل کر دیا گیا۔ اسٹور میں ٹوٹے ،زنگ آلود فریزر میں کھانے پینے کی اشیا رکھی گئی تھیں۔ جبکہ کچن میں اوپن ڈرین کے علاوہ ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھے۔ اسٹور میں بدبودار اشیا اور چوہوں کی گندگی بھی پائی گئیں اور بیکری آئٹمز پر تیاری اور ایکسپائری تاریخ درج نہیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :