امریکی ڈالر کی قدر مستحکم، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں کمی

بدھ 6 اپریل 2016 19:36

کراچی ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 1.05 روپے اور 19 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.55 روپے اور قیمت خرید 103.04 روپے پر برقرار رہا۔ مزیدبرآں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 150.49 روپے سے کم ہو کر 149.44 روپے اور قیمت خرید 146.93 روپے سے کم ہو کر 145.90 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح یورو کی قیمت فروخت بھی 120.17 روپے سے کم ہو کر 119.98 روپے اور قیمت خرید 117.33 روپے سے کم ہو کر 117.14 روپے پر بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :