سپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ 0.9041 مقرر

بدھ 6 اپریل 2016 19:35

کراچی ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع (انٹرسٹ) کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ (لائبر) 0.9041 مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹ بلیٹن کے مطابق فارن کرنسی پر فارورڈ کورنگ کی تبدیلی کے لئے یو ایس ڈالر 104.6716، پاؤنڈ اسٹرلنگ 148.9163، یورو 118.9383 اور جاپانی ین 0.9474 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے ان ویلیوز کے حصول کے لئے تاریخ 8 اپریل 2016ء مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :