پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 179.88 پوائنٹس کے اضافے سے 33946.37 پوائنٹس پر بند

بدھ 6 اپریل 2016 19:28

کراچی ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 179.88 پوائنٹس کے اضافے سے 33946.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 179.88 پوائنٹس کے اضافے سے 33946.37 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 108.72 پوائنٹس کی تیزی سے 19654.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 135.15 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 296.14 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس53.45 پوائنٹس کے اضافے سے 14301.29 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 161.33 پوائنٹس کی تیزی سے 12228.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 24.19 پوائنٹس کے اضافے سے 16030.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 246 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 109 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 278 روپے کے اضافے سے 7878 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شپہائر فائیبر کے حصص کی سودے بھی 25 روپے کی تیزی سے 586.50 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی رفحان میز پراڈکٹس اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پراڈکٹس کے حصص کی قیمت 265 روپے کی مندی سے 7820 روپے اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت بھی 199 روپے کی کمی سے 5201 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 55 لاکھ 55 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 7.44 روپے سے شروع ہو کر 7.74 روپے پر بند ہوئی جبکہ جہانگیر صدیق کمپنی کے 2 کروڑ 44 لاکھ 15 ہزار 500 حصص کے سودے 21.93 روپے سے شروع ہو کر 22.81 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 29 کروڑ 87 لاکھ 65 ہزار 980 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 73 کروڑ 17 لاکھ 5 ہزار 406 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 70 کھرب 5 ارب 38 کروڑ 84 لاکھ 55 ہزار 687 روپے سے بڑھ کر 70 کھرب 45 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ 90 ہزار 830 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 1 لاکھ 66 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :