پاکستان نظام مصطفے ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فری آئی میڈیکل کیمپ میں 400 مریضوں کا معائنہ کیا گیا

بدھ 6 اپریل 2016 19:28

کراچی ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان نظام مصطفے ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ فری آئی میڈیکل کیمپ میں 400 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ کیمپ نیوکراچی کے علاقے صبا سینماء کے قریب لگایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان نظام مصطفے ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین امام الدین شیخ نے ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء “ کو بتایا کہ ڈاکٹر محمد رفیق نے 45 مریضوں کا مفت آپریشن کرنے پر آمادگی ظاہرکی ہے اور جلد ہی ان مریضوں کا آپریشن کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 25 اپریل کو اسی مقام پر دوبارہ فری آئی کیمپ لگایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :