پنجاب یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 6 اپریل 2016 19:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام ایم ایس سی(پارٹ ٹو) اور بی ایس (8thسمسٹر) کے طلبا ء طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف، فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد شریف نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ سے فارغ التحصیل طلبہ ملک کی بہتری اور خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا رکریں گے۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد شریف نے ڈاکٹر غزالہ اکرم کو سیشن 2014-15ء کیلئے بہترین ٹیچر جبکہ امجد خان کو بہترین ملازم قرار دیتے ہوئے بالترتیب 25ہزار اور 15ہزار روپے بمعہ تعریفی اسناد بطور انعامات پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :