پانامہ لیکس کے حقائق سامنے آنے پرکے پی کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی

بدھ 6 اپریل 2016 19:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے پانامہ لیکس کے حقائق سامنے آنے پرصوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی ہے ،تحریک التواء رکن اسمبلی محمودجان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے ،خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمع کی جانے والی تحریک التواء میں پانامہ لیکس کو ایک اہم ایشو قرار دیا گیا ہے اور سپیکر سے استدعا کی گئی ہے کہ تحریک التواء پر بحث کیلئے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :