پاکستان کی تباہی کرنے والوں کا دماغی علاج ضروری ہے ٗعابد شیر علی

وزیر اعظم نے پانامالیکس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا دیا ہے ٗجسے تکلیف ہے جوڈیشل کمیشن یا لندن کی عدالتوں میں جائے ٗمیڈیا سے گفتگو

بدھ 6 اپریل 2016 19:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تباہی کرنے والوں کا دماغی علاج ضروری ہے ٗوزیر اعظم نے پانامالیکس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا دیا ہے اب جسے تکلیف ہے وہ جوڈیشل کمیشن یا لندن کی عدالتوں میں جائے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ و زیراعظم نے خود کو اوراہل خانہ کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے، تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی وزیر اعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے دھرنا دیا تھا اس وقت بھی وزیر اعظم نے کمیشن کا اعلان کیا تھا تاہم دھرنے والوں نے راستہ روکنے کی کوشش کی مگر ان کا دھڑن تختہ ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ایل این جی کے پاور پلانٹ پر تیزی سے کام جاری ہے،ساہیوال اور پورٹ قاسم کا کول پاور پلانٹ 2017 میں آئیں گے ٗانہوں نے دعویٰ کیا کہ مارچ 2018تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کریں گے اور لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں گے،ہماری پالیسی ہے کہ میرٹ پر کام کرنا ہے ٗآج کئی ارکان کے کنکشن کاٹے ہیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ 3 حکومتوں نے دیامر بھاشا ڈیم کی صرف تختیاں لگائی، داسو ڈیم پر اس سال ستمبر اکتوبر میں کام شروع ہو جائے گا۔