پاناما لیکس وقتی طوفان ہے ، بہت لیکس سا منے آئے ہیں مگر آج تک کچھ نہیں بنا،اہمیت نہیں دیتا،مولانا فضل الرحمان

مالاکنڈ میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ کا فیصلہ عوام کو کرنا چاہئے نہ کہ حکومت کو، سربراہ جے یوآئی کی پشاورمیں پریس کانفرنس

بدھ 6 اپریل 2016 19:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس وقتی طوفان ہے ، بہت لیکس سا منے آئے ہیں مگر آج تک کچھ نہیں بنا، یہ معا ملہ بھی دب جائیگا،قا بل تحقیق چیزوں کی تحقیقا ت ہو نی چاہیے۔صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے پا نا ما لیکس سے متعلق کہا کہ بڑوں کا معا ملہ ہے حل ہو جائے گا۔

پاناما لیکس وقتی طوفان ہے ، بہت لیکس سا منے آئے ہیں مگر آج تک کچھ نہیں بنا،،یہ معا ملہ بھی دب جائے تا ہم قا بل تحقیق چیزوں کی تحقیقا ت ہو نی چاہیے مو لانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں تحفظ نسواں بل پر کمیٹی بنا دی گئی ہے اور تمام قوانین بنانے وقت اسلام اور تہذیب کو مد نظر رکھنا ضروری ہے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں پوری دنیا سے لوگوں کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس کے انکشافات نے پوری دنیا میں طوفان کھڑا کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکی لیکس کے بعد پانامہ لیکس پھر کوئی اور لیکس سامنے آجائے گا۔میں پانامہ لیکس کو اہمیت نہیں دیتا۔پانامہ لیکس جیسے لیکس پہلے بھی آچکے ہیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے کمیشن بنا دیا ہے پہلے اس کی بنیاد کو دیکھنا چایئے کہ یہ لوٹا ہوا مال ہے یانہیں، لوٹاہوامال واپس آئے توملک میں خوشحالی آسکتی ہے۔

اْنہوں نے انکشاف کیا کہ خیبرپختونخوا میں خواتین کے حقوق کا بل اسلامی نظریاتی کونسل نے شریعت کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔مالاکنڈ میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ کا فیصلہ مالاکنڈ کے عوام کو کرنا چایئے نہ کہ حکومت کو۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی صد سالہ تقریبات سات آٹھ اور نو اپریل کو منائی جائے گی اْن کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل پر وزیر اعلی پنجاب سے مزاکرات کے لیئے کمیٹی بنا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :