بی آئی ایس پی کیلئے فنڈز 33 ارب سے بڑھا کر 104 ارب روپے کردیئے گئے ہیں ٗماروی میمن

فلاح وبہبود کی اس سکیم سے 52 لاکھ افراد مستفید ہورہے ہیں ٗچیئر پرسن انکم سپورٹ پروگرام

بدھ 6 اپریل 2016 19:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پروگرام کیلئے فنڈز 33 ارب روپے سے بڑھا کر 104 ارب روپے کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوشہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلاح وبہبود کی اس سکیم سے 52 لاکھ افراد مستفید ہورہے ہیں۔ماروی میمن نے کہا کہ غربت کی سطح کم کرنے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متعدد پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم پروگرام کا مقصد معاشرے کے ہر بچے کو تعلیم فراہم کرنا ہے۔