جیکب آباد میں بیٹے کی عدم بازیابی کے خلاف والد کا احتجاج، بھوک ہڑتال

بدھ 6 اپریل 2016 19:00

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) جیکب آباد میں بیٹے کی عدم بازیابی کے خلاف والد کا احتجاج، بھوک ہڑتال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے تھانہ کریم بخش کھوسو کی حدود قصبہ محمد اسماعیل کھوسو سے تین سال قبل اغوا ہونے والے 12سالہ حافظ الطاف حسین کھوسو کی عدم بازیابی کے خلاف مغوی کے والد حبیب اﷲ کھوسو نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایک گھنٹہ تک علامتی بھوک ہڑتال کی، اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹے کو جلد بازیاب کرایا جائے اور اغوا میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :