خیبرپختونخوا سمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات وتعمیرات کااجلاس

بدھ 6 اپریل 2016 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا سمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مواصلات وتعمیرات کاایک اجلاس بدھ کے روز رکن صوبائی اسمبلی وچیئرمین کمیٹی افتخار علی مشوانی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس روم میں منعقدہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد ادریس ،نوابزادہ ولی محمد خان ،مفتی سیدجنان ،نورسلیم ملک ،فضل شکور خان ،جمشید خان اورمحمد شیراز خان کے علاوہ محکمہ مواصلات وتعمیرات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی مفتی سیدجنان ،نورسلیم ملک اورنوابزادہ ولی محمد خان کے سوالات اور دیگر امورجو محکمے سے متعلق تھی پرتفصیلی غوروخوض کیاگیا اوراس بارے میں بعض فیصلے کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :