لاڑکانہ ڈویژن سمیت دادو ضلع کے دو تحصیلوں میں میٹرک کے امتحانات جاری

بدھ 6 اپریل 2016 18:21

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) لاڑکانہ ڈویژن سمیت دادو ضلع کے دو تحصیلوں میں گذشتہ 10 دن سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔ بدہ کے روز لاڑکانہ تعلیمی بوڑد کے زیر نگرانی نویں جماعت کے بائیولاجی کا پرچہ لیا گیا جس میں امتحانی وقت شروع ہونے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کے مددگاروں کی جانب سے سوالیہ پرچہ آؤٹ ہوتے ہی تمام تر سوالات حل کرکے امتحانی مراکز میں اپنے امیدواروں کو پہنچایا گیا جبکہ لاڑکانہ تعلیمی بورڈ اور ??محکمہ تعلیمی کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیموں کی جانب سے وقفے وقفے سے امتحانی مراکز کا دورہ بھی کیا لیکن نقل روکنے کے تمام کوششیں دھرے کے دھرے رہ گئے۔

دوسری جانب تشکیل کردہ ٹیموں نے لاڑکانہ شہر و ضلع کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا جہاں پر 56 طلبہ کو کاپی کیس کرتے ہوئے 34 جعلی امیدواروں کو امتحانی مراکز سے باہر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ میں جاری نویں اور دسویں جماعت کے جاری سالانہ امتحانات میں نقل کو روکنے کے لیے سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عام شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، محکمہ تعلیم کے سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو سے اپیل کی ہے کہ کاپی کلچر کو روکنے کے ٹھوس اقدامات کرکے مستقبل کے معماروں کو مزید تباہی سے بچایا جائے بصورت دیگر لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا جائے گا۔