سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ کا اورنج ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں کا دورہ

اچھی ڈیوٹی کرنے پر07 ٹریفک وارڈنز کو نقد انعام ،01 ٹریفک وارڈن کو شوکاز نوٹس جاری

بدھ 6 اپریل 2016 18:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں باغبانپورہ ، گڑھی شاہو، لکشمی چوک، ڈیرہ گجراں اور دیگر علاقوں کا دورہکیا ۔انہوں نے رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب انسدادی کارروائی نہ کرنے پر 01 ٖٹریفک وارڈن کو شوکاز جبکہ 07 ٹریفک وارڈنز کو نقد انعام دیا۔

سی ٹی او نے ڈی ایس پی اورنج لائن ٹرین اور ڈی ایس پی مغلپورہ کو ہدایت کی کہ تعمیراتی علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوسکے۔انہوں نے وارڈنز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں ون وے ،رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی جاری رکھیں،اس سلسلے میں کوئی دباؤ یا سفارش قبول نہیں کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے اورنج ٹرین کے تعمیراتی علاقوں باغبانپورہ اور گڑھی شاہو کا وزٹ کیااس دوران رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی میں کوتاہی کے مرتکب انچارج سیکٹر بشیر،پٹرولنگ آفیسر عمیر اور ٹریفک وارڈن شہزاد کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی ،شہریوں کی مدد اور سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ان علاقوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے بھی بھر پور اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کے گرد ونواح میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات پر خصوصی توجہ رکھی جارہی ہے تاکہ ٹریفک کا بہاؤ کسی صورت متاثر نہ ہو۔شہری کسی بھی رہنمائی یامدد کیلئے 1915 پر کال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :