عالمی منڈیوں سے مقابلے کیلئے اپنی زراعت کو موسمی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالناہو گا‘وزیر زراعت پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعلان کردہ 100ارب روپے کے کسان پیکج کی شفاف تقسیم یقینی بنائیں گے‘ڈاکٹر فرخ جاوید صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کاایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی زرعی نمائش کا دورہ؛سٹالز کا معائنہ،کاشتکاروں سے گفتگو

بدھ 6 اپریل 2016 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے لاہور ایکسپو سینٹر میں دو روزہ بین الاقوامی زرعی نمائش 2016کا دورہ کیا اور 40مختلف کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا ف معائنہ کرتے ہوئے کاشتکاروں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فرخ جاوید کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں میں اپنا مقام بنانے کیلئے ہمیں اپنی زراعت کو تیزی سے رونما ہونے والی موسمی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔

کاشتکاروں کی پیداواری لاگت کو کم کر کے انکے منافع میں اضافہ ہمارا اصل مقصد ہے تاکہ کسان خوشحال ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی زرعی کانفرنس میں کسانوں کیلئے 100ار روپے کے زرعی پیکج کا علان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ اس رقم کو بہترین اندازمیں کسان کی دہلیز تک پہناچے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کی شفاف تقسیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کی حالت بہتر بناکر ہی زراعت کو ترقی دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں کیلئے 22ارب روپے کی سبسڈی سے 10.35پیسے فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔وزیر زراعت نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 341ارب روپے کے تاریخی کسان پیکج کی پنجاب میں جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاول اور کپاس کے کاشتکار کو شدید نقصان سے بچانے کیلئے پانچ پانچ ہزار روپے فی ایکٹر تقسیم کیا گیا تاکہ کسان اگلی فصل بو سکے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ زراعت پر ہے اور انکی پوری کوشش ہے کہ ملکی کسان کو بہتر پیداوار اور منافع دلوایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ زرعی مداخل کی قیمتوں میں کمی وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ کسان کو عالمی منڈیوں میں زرعی اجناس کی گرتی قیمتوں کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ زرعی نمائش میں چالیس سے زائد ملکی اور بین الاقوامی اداروں نے اپنے سٹالز لگائے ہیں جہاں کسانوں کو جدید طریقہ ہائے کاشتکاری اور زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :