لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے مارچ2016 کی رپورٹ جاری کر دی

کمیشن نے مارچ میں 72کیس نمٹاکر 51 افراد کو بازیاب کرایا ،مبینہ طور پر لاپتہ افراد کے44نئے کیس درج کرائے گئے ،زیر تفتیش کیسوں کی تعداد1354ہوگئی

بدھ 6 اپریل 2016 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے مارچ2016 کی رپورٹ جاری کر دی ۔کمیشن نے گزشتہ ماہ کے دوران 72 کیس نمٹاتے ہوئے 51 افراد کو بازیاب کرایا جبکہ گزشتہ ماہ کے دوران کمیشن کے پاس مبینہ طور پر لاپتہ افراد کے44نئے کیس درج کرائے گئے جس سے زیر تفتیش کیسوں کی تعداد1354ہوگئی ہے ، بدھ کو کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق مارچ2016ء کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال، جسٹس (ر)ڈاکٹر غوث محمد اور سابق آئی جی پولیس محمد شریف ورک پر مشتمل کمیشن نے مبینہ طورر پر زبردستی اٹھائے جانے والے ا فراد کے کیسوں کی اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں سماعت کی،کمیشن کے سامنے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے پیش ہوئے ،مارچ میں کیسوں کی تفصیلی سماعت کے دوران 51افرادلاپتہ افراد کا سراغ لگایاگیاجبکہ 17افراد کے کیس جبری گمشدگی کے زمرے میں نہ آنے پر فہرست سے خارج کر دیے گئے ،ایک شخص مقابلے میں مارا گیا ،مجموعی طور پر 4 ڈیڈ باڈیزریکور کرائی گئی ہیں، جن افراد کا پتہ چلایا گیا ہے ان میں حبیب الرحمان، خالد محمود،عبداﷲ،محمد مدنی،محمد رمضان، پرویز عباس، غلام سجاد امجد،شہباز یوسف،گلبدین، حکمت یار، سید محمد علی نقوی، ماجد بیگ، محمد کاشف، محمد عمران،عمیر،محمد شکیل،عبدالرزاق، عبدالحلیم، خان بادشاہ،سید قیصر علی، افضل علی، عبیداﷲ،شیخ حکمت، محمد نعیم، محمد یوسف رحمت اﷲ، وسیم خان، محمد علی رضا، محمد ماجد، ملک اعظم، فہیم، مختار احمد، عبدالجبار،وقار احمد انصاری، محمد ناصر، سید محمد عمیر، امام دین، محمد نعمان، اختر گل، دوست محمد، محمد الیاس خان، مولانا امیر متقی، محمد زارین، عزیز الرحمن،نیاز محمد، خوشحال خان، سید امین، سید احمد،محمد امین، رحمت ولی، قراۃ العین یونس، محمد اشفاق اور فضل مولا شامل ہیں جبکہ جن افراد کی ڈیڈ باڈیز ریکور کرائی گئی ہیں ان میں بلال احمد،خان شیر، محمد وقاص اور محمد عمیر شامل ہیں اور جن افراد کے کیس خارج کئے گئے ہیں ان میں محمد ادریس، گلزار احمد، محمد ارشد، عمر حیات، رفعت اﷲ خان، بلال نعیم، عبدالقدوس ولد محمد رفیع، عبدالقدوس ولد فرحان قدوس، حنیف عباسی، رضا اﷲ خان، زین انصاری، قاری ثناء اﷲ، ندیم احمد، مطیع الحق، میر احمد خان، سید ذیشان حسین اور محمد افضل بھٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی ماہ کے دوران کمیشن کے پاس لاپتہ افراد کے 44 نئے کیس درج کرائے گئے اس طرح اب کمیشن کے پاس لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 1354 ہو گئی ہے ،رواں ماہ کے دوران کمیشن کے ارکان اسلام آباد ، لاہور ،کوئٹہ اور کراچی میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے کیسوں کی سماعت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :