حکومت ٹرینوں کے سفر کو محفوظ بنانے کی پالیسی اپنائے ،علامہ ایم ایم اقبال قادری

جعفر ایکسپریس پر حملہ بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی سازش ہے ، جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان

بدھ 6 اپریل 2016 17:31

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء ) جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان علامہ ایم ایم اقبال قادری نے کہا ہے کہ حکومت ٹرینوں کے سفر کو محفوظ بنانے کی پالیسی اپنائے جعفر ایکسپریس پر حملہ بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی سازش ہے جے یوپی نورانی متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے حکومت ذخمیوں کو مکمل طبی امداد دینے کا حکم دے مودی کی سعودی عرب میں پذیرائی سے ہمارے ملی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن کی آؤ بھگت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے باعث تشویش ہے حکمرانوں کا قبلہ واشنگٹن اور ہمارا مدینہ ہے پانامہ لیکس نے حکمرانوں کے چہرے بے نقاب کردیئے ہیں بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر نواز حکومت کی پراسرار خاموشی افسوسناک ہے منی لانڈرنگ کے مجرموں کا ملک پر حکمرانی کرنا المیہ ہے را کا واحد ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے ہمارے حکمران بھارتی حکمرانوں کو خیر سگالی کے پیغامات بھجوانے کے بجائے بھارتی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں پاکستان تاقیامت رہنے کیلئے بنا ہے۔