کوئٹہ، درجنوں مزدوروں کی نیاز محمدکی قیادت میں میٹروپولیٹن ایمپلائز یونین میں شمولیت

مزدوروں اور ملازمین کے اجتماعی مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہیے، خان زمان کا اجلاس سے خطاب

بدھ 6 اپریل 2016 17:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء ) کوئٹہ میٹروپولیٹن کا رپوریشن ایمپلائز یونین کے دفتر مین بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چےئرمین خان زمان کی قیا دت میں اجلا س منعقد ہوا جس میں اتحاد میٹر و پولیٹن لیبر یونین کے مرکزی عہدیداروں نیا ز محمد ،علی مینگل ،غلا م مصطفیٰ،نذیر عرف شیرا،افتخار بھٹی،اور میر حیدر ریسانی کی قیا دت میں سینکڑوں مزدوروں اور ملا زمین نے کوئٹہ میٹر پولیٹن کا رپوریشن ایمپلائز یونین میں شمولیت اختیار کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کے محنت کشوں اور ملا زمین کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان کے حل کیلئے ملکر جدوجہد کریں گے اور مزدور حقوق کا سودا کرنیوالوں کا راستہ روکا جائے گا اس مو قع پر فیڈریشن کے چےئرمین خان زمان نے کہا کہ مزدوروں کے اجتماعی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح رہی ہے ہم اپنے محنت کشوں کو بھی اسکی تلقین کرتے ہیں کہ وہ ظالم سامراج اور مراعات یافتہ بنیا د پرستوں کے خلاف متحد و منظم ہو جائیں اس مو قع پر شمولیت کرنیوالوں سینکڑوں مزدوروں انکی حقیقی یونین میٹروپولیٹن کا رپوریشن ایمپلائز یونین کی جدوجہد کیلئے اجتماعی دعا کی گئی اجلا س میں صدر حاجی محمد یوسف ،محمد حسین اچکزئی،عابد بٹ ،منظور احمد اور دیگر نے میٹر وپولیٹن کے سینکڑوں محنت کشوں نے شرکت اور شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباددیا۔

متعلقہ عنوان :