ڈیرہ اسماعیل خان،تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹربلدیات کے دفترکے باہرملازمین کادھرنا‘دفترکاکام ٹھپ

بدھ 6 اپریل 2016 17:29

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)ضلع ناظم سیکرٹریٹ کے ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ضلع ناظم سیکرٹریٹ کے بعداسسٹنٹ ڈائریکٹربلدیات کے دفترکے باہردھرنادیدیا‘دفترکاکام ٹھپ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم سیکرٹریٹ کے کلاس فور‘جونےئروسینئرکلرکس اورآفس اسسٹنٹ سمیت دیگرملازمین نے تین ماہ سے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹربلدیات موسم کنڈی کے دفترکے باہردھرنادیدیا۔

(جاری ہے)

اس دوران اے ڈی آفس میں کام ٹھپ ہوکررہ گیا۔احتجاجی ملازمین نے کہاکہ ضلع ناظم سیکرٹریٹ کے 53ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم چلے آرہے ہیں۔گھروں میں فاقے ہیں۔جب نیاضلعی نظام لایاگیاتواسکے تحت 25ملازمین کوضلع ناظم سیکرٹریٹ میں تعینات کیاجاناتھالیکن ابھی تک ان ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ نہیں کی گئی اورنہ ہی ان غریب ملازمین کوتنخواہیں مل سکی ہیں۔یہ سارامعاملہ سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے لٹکاہواہے۔ضلعی حکومت اورڈپٹی کمشنرڈیرہ فوری طورپراسکانوٹس لیں اورتنخواہوں کی ادائیگی کرائیں۔