ڈیر ہ اسماعیل خان،چشمہ روڈپردھپ سڑی‘کلاچی موڑ اورمغل کوٹ کے قریب ٹریفک کے مختلف حادثات میں سات افرادجاں بحق ، 16زخمی ہوگئے،الگ الگ مقدمات درج
بدھ 6 اپریل 2016 17:28
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) چشمہ روڈپردھپ سڑی‘کلاچی موڑ اورمغل کوٹ کے قریب ٹریفک کے مختلف حادثات میں سات افرادجاں بحق جبکہ 16زخمی ہوگئے۔الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسورکی حدودمیں چشمہ روڈپردھپ سڑی کے قریب دوموٹرسائیکلوں اورکار نمبرAGF380سندھ‘کے تصادم میں موٹرسائیکلوں پرسوارمحمدطارق سکنہ کلورکوٹ‘اسکی بیوی ہاجرہ بی بی‘بیٹی کرن بی بی اوروالدہ زبیدہ بی بی موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ موٹرکارمیں سوارخواجہ معین سکنہ شیخ یوسف معمولی زخمی ہوگیا۔
جبکہ اسکی والدہ کپتانہ بی بی زوجہ گل مرجان سکنہ شیخ یوسف دل کادورہ پڑنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئی۔واضح رہے کہ موٹرسائیکل سوارزیارت بلوٹ سے واپس اپنے گھرجارہے تھے جبکہ موٹرکارمیں خواجہ معین اپنی والدہ کا اسلام آبادسے دل کاآپریشن کرانے کے بعدواپس جارہاتھالیکن ایکسیڈنٹ کے بعداسکی والدہ دوبارہ دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئیں۔(جاری ہے)
اسی طرح تھانہ درابن کی حدودمیں کلاچی موڑپرکوئٹہ سے آنیوالی ٹوڈی موٹرکارنے پنجن شاہ کے رہائشی بارہ سالہ چرواہے شیرزمان ولدگل زمان فقیرکوٹکرماردی۔
جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا لیکن موٹرکاربے قابوہوکرالٹ گئی۔خوش قسمتی سے موٹرکارمیں سوارتمام افرادمحفوظ رہے جبکہ تیسراواقعہ کوئٹہ سے آنیوالی مسافربس اورڈیرہ سے جانیوالی فلائنگ کوچ کے درمیان دارزندہ میں مغل کوٹ کے مقام پر تصادم ہوگیا۔تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔جنکوفوری طورپرژوب ہسپتال داخل کرادیاگیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.