سندھ کے کچھ راہنماؤں کی طرف سے مستعفی ہونے کے اعلان کی کوئی حیثیت نہیں،آل پاکستان مسلم لیگ

پارٹی نے ان کے مستعفی ہونے سے پہلے ہی ان کی ذمہ داریاں فعال لوگوں کو دے دی تھیں،ترجمان

بدھ 6 اپریل 2016 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل سندھ کے کچھ راہنماؤں کی طرف سے مستعفی ہونے کے اعلان کی کوئی حیثیت نہیں ہے،پارٹی نے ان کے مستعفی ہونے سے پہلے ہی ان کی ذمہ داریاں فعال لوگوں کو دے دی تھیں۔

(جاری ہے)

اے پی ایم ایل کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے جاری بیان میں ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ گزشتہ روز آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے کچھ پارٹی راہنماؤں نے میڈیا کو اپنے استعفے کے حوالے سے بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان استعفوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیونکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ان عہدیداروں کی ذمہ داریاں 31مارچ 2016کو دوسرے فعال ذمہ داران کو منتقل کر دی گئی تھیں۔پارٹی کی طرف سے ذمہ داریاں واپس لئے جانے کے بعد استعفے پیش کرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :