وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے برطانوی پارلیمنٹ کی رکن یاسمین قریشی نے ملاقات

بدھ 6 اپریل 2016 17:24

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے بدھ کو یہاں برطانوی پارلیمنٹ کی رکن یاسمین قریشی نے ملاقات کی۔یاسمین قریشی نے 27مارچ کو لاہور میں دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔معاون خسوصی نے اظہار ہمدردی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور برطانیہ دونوں کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔

انہوں دہشت گردی کے لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔طارق فاطمی نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارلعوام کی رکن یاسمین قریشی کو ملکی جمہوری اداروں کو مزید مستحکم کرنے ،گورننس اور انسانی حقوق کی بہتری اور گزشتہ دو سال کے دوران اقتصادی پیشرفت کے بارے میں بریف کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت کی جامع انسداد دہشت گردی سٹریٹجی کے نتیجے میں ملکی سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری سے بھی آگاہ کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین خصوصی تاریخی تعلقات قائم ہیں اور برطانیہ میں پاکستانی تارکین وطن نہ صرف برطانوی معاشرے کی سیاسی اور سماج کا لازمی حصہ ہیں بلکہ انکا برطانیہ میں امن،ترقی اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ہے۔یاسمین قریشی نے پاک برطانیہ تعلقات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

متعلقہ عنوان :