ممبئی ٹرین حملوں کے10ملزمان کو سزاسنادی گئی‘مرکزی ملزم مزمل انصاری کو سزائے موت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 17:06

ممبئی ٹرین حملوں کے10ملزمان کو سزاسنادی گئی‘مرکزی ملزم مزمل انصاری ..

ممبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) ممبئی کے ریلوے اسٹیشنز پر2002 اور2003 میں ہونے والے بم دھماکوں کے ملزمان کو سزاسنادی گئی مرکزی ملزم مزمل انصاری کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دسمبر2002 اور مارچ2003 میں ممبئی کا سینٹر ریلوے اسٹیشن،وائل پرل اسٹیشن اور ملند ریلوے اسٹیشن دھماکوں سے گونج اٹھا تھاجس کے نتیجے میں12 افراد ہلاک اور130 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ممبئی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کے 10 ملزمان کو سزاسنادی گئی ہے۔ عدالت نے مرکزی ملزم مزمل انصاری کو سزائے موت اور عمر قید سنائی جبکہ غلام کھوتال، فرحان کھوت کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ثاقب ناچان کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر دس سال قید کی سزا دی گئی ،عاطف ملا اور حسیب ملا کو بھی دس سال قید کی سزا سنائی گئی،ڈاکٹر واحد انصاری،انور علی خان،محمد کامل،نور محمد کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :