پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کا نام نہیں ہے اس لئے ان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے‘الیکشن کمیشن نے کاروئی سے معذرت کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 17:06

پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کا نام نہیں ہے اس لئے ان کے خلاف کارروائی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) الیکشن کمیشن نے پانامہ لیکس پرحسن اورحسین نوازکیخلاف کاروئی سے معذرت کرلی۔ ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صرف منتخب ممبران کیخلاف کارروائی کا مجازہے فیصلہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے اجلاس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پانامہ لیکس پراپنی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کا نام نہیں ہے اس لئے ان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے پانامہ لیکس میں حسن اورحسین نوازکے نام ہیں۔

حسن اور حسین نواز منتخب نمائندے نہیں ہیں اس لئے ہم ان کیخلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ای سی پی صرف منتخب نمائندوں کے خلاف کارروائی کا مجازہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پانامہ پیپرزکے حوالے سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن ممبران کے اجلاس میں پانامہ پیپرزمیں شامل منتخب نمائندوں کیخلاف کارروائی پرمشاورت ہو گی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔