رینج آفیسر جنگلات خانپور کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی سے لوڈ ٹرک پکڑ لیا

بدھ 6 اپریل 2016 16:52

خانپور ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) رینج آفیسر جنگلات خانپور چوہدری محمد اسحاق نے بلاک آفیسرخان بیلہ کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے منچن برانچ جنپور سے لاکھوں روپے مالیت کی شیشم کی لکڑی سے لوڈ ٹرک پکڑ لیا جبکہ ٹرک ڈرائیور اور دیگر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے رینج آفیسر جنگلات خانپور ذرائع کے مطابق منچن برانچ جنپور سے کاٹی گئی شیشم کی لکڑی کی قیمت 5 لاکھ روپے مالیت ہے ۔