پنجاب بھر میں614ٹریفک حادثات میں4ا فراد جاں بحق،709زخمی

بدھ 6 اپریل 2016 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز614ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں512شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ193افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران04افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 252 ڈرائیورز،21کم عمرڈرائیور،356مسافراور101پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ125ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت112 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد67حادثات میں76متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 40 حادثات میں43متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل709متاثرین میں579مرد اور130خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں90افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور432فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 187زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں525موٹر سائیکلز،82آٹو رکشے، 55 موٹر کاریں،35مسافربسیں،10ٹرک اور67دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :