پانی زندگی ہے ،محروم رکھنا نہ فرائض سے غفلت ،اسلامی لحاظ سے بھی غیر اخلاقی فعل ہے ،میونسپل کمشنر ملیر

بدھ 6 اپریل 2016 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ملیر منظور حسین عباسی نے کہا کہ پانی زندگی کا اہم جزو ہے جس سے محروم رکھنا نہ صرف اپنے فرائض سے غفلت ہے بلکہ اسلامی لحاظ سے بھی غیر اخلاقی فعل ہے مرد/خواتین کی طرح خواجہ سر ابھی اس معاشرے کا حصہ ہیں ہر بنیادی سہولیات ملنا انکا بھی قانونی حق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر کے مرکزی آفس میں شی میل ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت مظہر انجم/ بندیا رانا نے کیں مظہر انجم/بندیا رانا نے میونسپل کمشنر اور اعلٰی افسران کو بتایا کہ بن قاسم کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی میں شدید رکاوٹ ہیں حالانکہ پانی کی سہولت سب کے لئے یکساں ہونے چاہئے مگر کچھ مافیاز اس کو بھی اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پینے کے پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرایا جائے میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پانی کے مسئلے کو XENوسیم اللہ صدیقی اور ان کے اسسٹنٹ گلفام چنا فوری طور پر حل کرائے اور دیگر جو بھی مسائل در پیش ہیں ان کو بھی حل کرایا جائے ہمارا نصب العین ہے کہ جو شخص جو ڈی ایم سی ملیر کی حدود میں رہتا ہے بلاتفریق رنگ ونسل اس کو ہر بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اس کی دہلیز پر دی جائیں اللہ نے جو ذمہ داری ہمارے کاندھوں پر ڈالی ہے اس کو ایمانداری سے ادا کرنے کے لئے شب وروز کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :