ہنگو میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹو ں سے تجاوز کر گیا،کاروباری زندگی متاثر،عوام سراپا احتجاج

بدھ 6 اپریل 2016 16:38

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) ہنگو میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹو ں سے تجاوز کر گیا،کاروباری زندگی بری طرح متاثر،عوام سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ہنگو میں بجلی کی ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹو ں سے تجاوز کر گیا ۔ گھروں اورمسجدوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔

(جاری ہے)

ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ۔ ہر ایک گھنٹے کے بعد دوگھنٹے بجلی غائب ہوجاتی ہیں ۔اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے بتایا کہ ہنگو میں بجلی کی ظالمانہ اور ناروالوڈ شیڈنگ کی جار ہی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے ۔ غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اورکارباری زندگی اور دفاتر میں کام مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔ علاقے کے عوام نے بجلی کی غیر اعلانیہ اورظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :