پاکستان کا ساتھ دینے والوں کو چند اداروں کے رحم کر و کرم پر چھوڑا گیا تو وطن سے محبت کا جذبہ کمزور پڑ جائیگا،بلال اعجاز شفیع

بنگلہ نژاد پاکستانیوں کے مسائل حل نہ کئے گئے تو بنگلہ دیش واپسی پرحسینہ واجد 20لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو بھی پھانسی پر چڑھا دیں گی،رہنما(ن) لیگ سندھ

بدھ 6 اپریل 2016 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) بنگلہ نژاد پاکستانیوں کی شہریت کا مسئلہ حل کرنے کے بارے میں1999 میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اجازت سے بننے والی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل ناگزیر ہوگیا ہے‘ بنگالی بولنے والے پاکستانیوں سے زندہ رہنے کا حق چھیننے والے اداروں کا احتساب کیا جائے گا؛ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے بنگلہ دیش میں پاکستانی افواج کا ساتھ دینے والے محب وطن پاکستانیوں کو پھانسی کی سزائیں سنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد پاکستان دشمنی میں بھارت سے بھی آگے نکل گئی ہیں ‘ اگر ہم بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے ظلم وستم کا نشانہ بننے والوں کو نہیں بچا سکتے تو ہمارے ادارے بیس لاکھ سے زائد بنگلہ نژاد پاکستانیوں کو کیوں پھانسی کے پھندے کی خوراک بننے کے لئے انہیں دوبارہ بنگلہ دیش کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں‘پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں بلال اعجاز شفیع پاکستان میں آباد بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کے رہنما شیخ سراج کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ پاکستانی بنگالیوں کو قومی اسمبلی کی منظور شدہ قرار کے مطابق شناختی کاڑد فراہم کئے جائیں‘1999 میں وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کی روشنی میں قومی اسمبلی میں یہ طے کیا گیا تھا پاکستان میں آباد بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کو اداروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا اور انہیں بھی وہی حقوق حاصل ہونگے جو دیگر پاکستانیوں کو حاصل ہیں‘ بنگلہ نژاد پاکستانیوں کے رہنما شیخ سراج نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما بلال اعجاز شفیع کو بتایا کہ پاکستان بھر میں بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک کئے جا چکے ہیں، پرانے کارڈوں کی توسیق نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے لاکھوں بچے اسکول کالج کے داخلوں سے محروم ہو گئے ہیں لاکھوں بنگلہ نژاد پاکستانیوں کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے اور مختلف ادارے چن چن کر بنگلہ نژاد پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں‘ بنگلہ نژاد پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی حج اور عمرے کی سعادت سے محروم کر دئے گئے ہیں‘ بلال اعجاز شفیع نے بنگلہ نژاد پاکستانیوں کے رہنما کو یقین دلایا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے رابطہ کر کے انہیں پاکستانی بنگالیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کریں گے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی رابطہ کریں گے کہ متعلقہ ادارے بنگلہ زبان بولنے والوں کو ہزار روپے کا نوٹ سمجھنے کی پالیسی ترک کرکے ان کے مسائل حل کرنے میں قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ عنوان :