پی ٹی آئی نواز بچاؤ کمیشن کو مسترد کرتی ہے نواز شریف مستعفی ہوجائیں‘ اعجاز احمد چوہدری

بدھ 6 اپریل 2016 16:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چو ہدری نے پانامہ لیکس پر نواز شریف کا قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نواز بچاؤ کمیشن کو مسترد کرتی ہے نواز شریف کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ہے لہذا وہ فوری طور پر پاکستانی قوم کی جان چھوڑ یں اور مستعفی ہوجائیں سپریم کورٹ آف پاکستان ازخود نوٹس لے (ن) لیگ کی حکومت کا اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے نواز شریف سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہے جبکہ ان کے بیٹے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے پیسے سے بیرونی ملک اربوں کا کاروبار کر رہے ہے،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے نواز شریف کے خاندان کی اصلیت پوری قوم کے سامنے کھول کر رکھ دی ہے پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندر بھرپور آواز اٹھائے گی ، انہوں نے کہا کہ سعود ی عرب میں بیٹھ کر جھوٹ بولنے اور پاکستان کا صفایا کرنے والے کیا سچ بولے گے نام نہاد دو نمبر کمیشن دھوکہ ،فراڈ اور کھلا مذاق ہے شریف خاندان کی اصلیت سامنے آنے پراب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا یا جا سکتا ، پانامہ لیکس کے انکشاف کے بعد شریف خاندان انٹرنیشنل فراڈیا ثابت ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹوں کی یہ کمپنیاں کالے دھن کو سفید کرنے ،اثاثے چھپانے ،کک بیکس اور کمیشن لینے کے لئے استعمال ہوتی ہے ، اصولوں اور اخلاقیات کا درس دینے والے شریف خاندان کا اقتدار میں مزید چمٹے رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا پاکستان کو آج انہوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور قرضے لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے شریف خاندان کی اولادیں غریب عوام کے ٹیکسوں سے لوٹے ہوئے پیسوں سے بیرونی ملک عیاشیاں کرنے میں مصروف ہے جبکہ غریب عوام آئے روز نئے ٹیکس لگنے سے ان کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہے شریف خاندان کا آخری ٹھکانہ جیل ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دو مرتبہ قوم سے خطاب میں را کے ایجنٹ کا ذکر کرناگوارہ ہی نہیں کیا عمران خان کے اصولی مئوقف کی فتح ہوئی ہے ۔