بینظیربھٹو قتل کیس : استغاثہ کے گواہ غلام اصغر جتوئی کوطلبی کا نوٹس ‘ سماعت 11 اپریل تک ملتوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 16:35

بینظیربھٹو قتل کیس : استغاثہ کے گواہ غلام اصغر جتوئی کوطلبی کا نوٹس ..

راولپنڈی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) بینظیربھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ اے ڈی ایف آئی اے کراچی غلام اصغر جتوئی کوطلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا کیس کی مزید سماعت 11 اپریل کوہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت کی، استغاثہ کے گواہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹرواجد ضیا، اورڈپٹی ڈائریکٹرخالد رسول پرجرح ہوئی۔

ملزم حسنین شاہ کے وکیل نے استغاثہ کے گواہوں پرجرح مکمل کرلی۔ سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل فروغ نسیم نے گزشتہ سماعت پران دونوں گواہوں پرجرح کی تھی۔عدالت نے استغاثہ کے گواہ اے ڈی ایف آئی اے کراچی غلام اصغرجتوئی کوطلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :