عالمی اقتصادی بحالی سست روی کا شکار ہے، چین کی کمزور معاشی نمو اور ترقی پذیر ملکوں میں مالی بحران اہم اسباب ہیں۔آئی ایم ایف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 16:35

عالمی اقتصادی بحالی سست روی کا شکار ہے، چین کی کمزور معاشی نمو اور ترقی ..

نیویارک(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی بحالی سست روی کا شکار ہے، چین کی کمزور معاشی نمو اور ترقی پذیر ملکوں میں مالی بحران اہم اسباب ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹینا لگارڈ کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت کا ترقی کی جانب بڑھنا خوش آئند ہے، دنیا کو فی الحال کسی بحران کا سامنا نہیں۔

تاہم اجناس کی قیمتوں میں کمی، چین میں معاشی سست روی اور مختلف ممالک میں مالی بحران کے باعث عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار بہت سست ہے جس سے اس کی پائیداری کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔کرسٹینا لگارڈ نے خبردار کیا کہ رواں سال عالمی اقتصادی ترقی کے لئے لگایا جانے والا تین اعشاریہ چار فیصد کا تخمینہ کم کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :