بکتر بند گاڑی حملہ کیس،شاہجہاں بلوچ اور امین بلیدی نے بیانات قلمبند کرادیئے

بدھ 6 اپریل 2016 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس کی بکتر بند گاڑی حملہ کیس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ اور امین بلیدی نے بیانات قلمبند کرادیئے ہیں۔ ۔بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 2012میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ایم این اے شاہجہاں بلوچ نے اپنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کاکارکن اور عوامی نمائندہ ہوں،لیاری گینگ وار سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

2012میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ میں نہیں کیا اور نہ ہی یہ حملہ میری ایماء پر کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز اورپولیس نے مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا ہے۔گینگ وار ملزم امین بلیدی نے بھی مذکورہ کیس میں اپنا بیان قلمبند کرایا ۔

متعلقہ عنوان :