شیخوپورہ ‘ الیکشن لڑنے کی پاداش میں بااثر سیاسی افراد نے اپنے مخالف امیدوار برائے وائس چیئرمین کو پکڑ سکر اور مونچھیں مونڈ دیں

تشدد کا نشانہ بنا کر گاؤں کا چکر لگواتے رہے ‘علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

بدھ 6 اپریل 2016 16:22

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) شیخوپورہ میں یونین کونسل 66 سے بلدیاتی انتخابات کے دوران الیکشن لڑنے کی پاداش میں بااثر سیاسی افراد نے اپنے مخالف امیدوار برائے وائس چیئرمین کو پکڑ کر سرے بازار اس کا سر اور مونچھیں مونڈ دیں اور تشدد کا نشانہ بنا کر گاؤں کا چکر لگواتے رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کی یوسی 66 فیروزوٹواں میں احسان الہٰی نے وائس چیئرمین کو الیکشن لڑا اور اس کے مد مقابل دو امیدوار اور تھے جن میں سے محمد اسلم وٹو کامیاب قرار پائے ‘ شکست کھانے والے امیدوار کے ساتھیوں نے احسان الہٰی پر الزام لگایا کہ اس کے الیکشن میں حصہ لینے کی بنا پر شکست ہمارا مقدر بنی جس پر ملزم احمد علی نے احسان الہٰی کو سرے بازار پکڑ کر اس کا سر اور مونچھیں مونڈڈالیں اور تشدد کا نشانہ بنایا اور بازار کا چکر لگوایا۔

متعلقہ عنوان :