وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ‘ را سمیت غیر ملکی ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر سخت تشویش کااظہار
بدھ 6 اپریل 2016 16:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)سیاسی وعسکری قیادت نے پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سمیت غیر ملکی ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ‘وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیراطلاعات پرویز رشید ‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ‘تینوں مسلح افواج کے سربراہان ‘ ‘ ڈی جی آئی ایس آئی ‘ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ، ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا ‘ قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں ملنے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران سول و عسکری قیادت نے ملک میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی مداخلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معالمی عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس کے دوران حال ہی میں امریکا میں ہونے والی جوہری سلامتی کانفرنس، امریکا سے ایف 16 طیاروں کی خریداری اور مسلح افواج کے ترقیاتی پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عالمی برادری کی طرف سے پاکستان کے دہشتگردوں کیخلاف اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرنے کو سراہا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.