امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا دورہ لاہور‘گورنرپنجاب اور مختلف شعبوں کے لوگوں سے ملاقاتیں

بدھ 6 اپریل 2016 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے لاہور کا دورہ کیا، جس کے دوران میں انہوں نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خوفناک حملے کے حوالے سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکی سفیر نے طالب علموں، رائے عامہ کے راہنماوٴں اور لاہور کی مسیح برادری کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کی۔ انہوں نے تاریخی گرجاگھرسیکریڈ ہارٹ کیتھڈرل کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :