تحریک انصاف کا 24اپریل کوپارٹی کے 20ویں یوم تاسیس پرحکومتی پابندی کے باوجود ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان

بدھ 6 اپریل 2016 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے 24اپریل کوپارٹی کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پرحکومتی پابندی کے باوجود ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈی چوک میں جلسہ کریں گے ، جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب بھی کریں گے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ڈی چوک میں جلسے کیلئے انتظامیہ کو جلد درخواست دیں گے امید ہے کہ ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل جائے گی۔واضح رہے کہ ممتاز قادری کے چہلم کے دوران شرکاء کے ڈی چوک پر دھرنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی چوک پر دھرنے، عوامی اجتماع اور جلسے و جلوس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا