فرنٹیئر کور بلوچستان کی چمن میں کارروائی،افغان ایجنٹ اسلحہ سمیت گرفتار

بدھ 6 اپریل 2016 16:07

کوئٹہ۔06اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) فرنٹیئر کور بلوچستان اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے چمن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے افغان ایجنٹ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق بدھ کو فرنٹیئرکور بلوچستان اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چمن کے علاقے بغور ہ میں ایک گھر سے افغان ایجنٹ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 4ایس ایم جیز میگزین ،5عدد مکس راؤنڈ ز ،1عدد سنیپر سکوپ،1عدد ایل ایم جی ،3موٹرولا سیٹ،11مو ٹرولا انٹینا،3بنڈل پرائم کورڈ،25سمال بال بٹوگز،10لارج بال بیرنگ ،5گرین پن،18ایکسپل بائٹس،1سوئچ بٹو،18بائٹ کنیکشن ،2ایمو بیگز ،75ڈیٹونیٹر فیوز،30ڈیٹو نیٹر فیوزلائٹ ،1کلو گرام ایکسپلو زییواور ایک عدد نائٹ ویژن سکوپ برآمد کرلیا ۔

ملزم کی نشاندہی پر ایک اور کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارکر 10کلو گرام دھماکہ خیز مواد،11کلوگرام آئی ڈیز ،پرائم کورڈوائرکو بھی برآمد کرلیا ۔ملزم اس مواد کو مذکورہ علاقوں میں دہشت گردی کی غرض سے استعمال کرنا چاہ رہاتھا جسے ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا ۔فرنٹیئرکور بلوچستان نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :