آٹھ مقام، تین منزلہ مکان جل کر خاکستر،کروڑوں روپے کا نقصان

بدھ 6 اپریل 2016 15:24

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء ) تین منزلہ مکان جل کر خاکستر،کروڑوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب جاگراں ویلی کے علاقہ گوریال میں قاضی شبیر ولد قاضی عبدالرحمان کا تین منزلہ مکا ن جل کر خاکستر ہو گیا ہے جس میں کروڑونں روپے کا نقصان ہو ا ہے آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے مقامی لوگ بمشکل اہلخانہ کومکان سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اہلخانہ کے کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں مقامی انتظامیہ کی طرف سے کو ئی مد د فراہم نہیں کی گئی ہے عوامی حلقوں سے حکومت سے فوری متاثرہ خاندان کی مدد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔