تاریخ کی شدید ترین طوفانی بارشوں سے نیلم ویلی کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہو ا ہے ،میاں عبدالوحید

بدھ 6 اپریل 2016 15:23

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء ) اوزیر تعلیم آزاد کشمیرمیاں عبدالوحید نے ضلعی انتظامیہ اور عمائدین علاقہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کی شدید ترین طوفانی بارشوں سے نیلم ویلی کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہو ا ہے ، رہائشی مکانات ،، شاہرائے نیلم رابطہ پل، لنک روڈز، واٹر سپلائی سکیمیں، واٹر چینلز، زرعی زمینیں، بری طرح تباہ ہوئی ہیں ،وادی نیلم کا زمینی رابطہ منقطع ہو جانے کے باعث وادی کے لاکھوں عوام محصور ہو گئے ہیں ۔

ٹیلی مواصلات ، اوربجلی کا نظام بھی بے حد متاثر ہوا ہے ، سرگن سام گام میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، نیلم ویلی کے اندر موجود سب ویلیز شدید متاثر ہوئی ہیں، حالیہ بارشوں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ایک ایک شخص کی بحالی حکومت کا فرض ہے حکومت آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک اپنی کوشش جاری رکھے گئی میاں عبدالوحید نے کہا کہ ڈی سی نیلم ، ایس پی نیلم ، سمیت جملہ ضلعی انتظامیہ کی شب وروز کوششوں سے نیلم میں متاثرین کی بحالی کے عمل میں تیزی لائی جارہی ہے ہ شاہرات کی جانب سے شاہراہ نیلم کو بحال کرنے کا کام دن رات جاری ہے،عوام علاقہ انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کریں، جن جن لوگوں کے رہائشی مکانات ، املاک اور دیگر نقصانات ہوئے ہیں اصل نقصانات کا مکمل تخمینہ لگا کر حقائق سامنے لائے جائیں، اور اصل متاثرین کو نقصان کا ازالہ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ اصل حقدار کو اس کا حق ضرور ملے گا، نیلم ویلی میں انفرا اسٹریکچر کی بحالی کے لیئے تمام تر کوششیں کی جائیں گئی، انتظامیہ بلاتفریق اصل متاثرہ شخص تک پہنچے ، جاں بحق افراد ماوضہ جات کی ادائگی کردی گئی ہے، بالائی نیلم میں اے سی شاردہ اور جملہ انتظامیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی سی نیلم سے نقصانات کی تفصیلات کی فہرست وصول کرلی جو آج کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گئی دریں اثناء وزیر تعلیم سکولز و ایم ایل اے حلقہ نیلم نے نیلم ویلی میں ھالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں ، کا تفصیلی دورہ کیا، نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین کے مسائل سنے اور فوری حل کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :