اٹک کینٹ، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی ڈے کے سلسلے میں سیمینار، واک کا اہتمام

بدھ 6 اپریل 2016 15:23

اٹک کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) محکمہ کوآپر ٹیو سو سائٹیز اٹک کے ڈسٹرکٹ رجسٹرار اشفاق خان اوراسسٹنٹ رجسٹرار محمد شکیل اعوان کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈینگی ڈے کے سلسلے میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا، سیمینار میں ڈی سی او ضلع اٹک کنزہ مرتضیٰ اور ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملک پرویز اقبال نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈورکٹ رجسٹرار کواپر ٹیوز اشفاق خان اور ای ڈی او ملک پرویز اقبال اور ملک شکیل اعوان نے ڈینگی مچھر کو مضرات ، علاج ، بچاوْ کے طریقے اور حفاظتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ڈینگی وائرس سے آگاہی مہم کے موقع پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی قیادت EDO/CD ملک پرویز اقبال نے کی ۔ ریلی کواپر ٹیو دفتر سے شروع ہو کر بلدیہ چوک اٹک اختتام پزیر ہوئی جس میں ضلع بھر سے محکمہ کواپر ٹیو کے ملازمین اور سو سائٹیزممبران کے علاوہ معززین نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :