پشاورتہکال میں فرنیچر کے کاروبار کو کاٹیج انڈسٹری کا درجہ دینے کااعلان
فرنیچرکاروبار کو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا،عبدالکریم خان
بدھ 6 اپریل 2016 15:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت عبدالکریم خان نے تہکال پشاور میں فرنیچر کے کاروبار کو باقاعدہ طورپر انڈسٹری کی حیثیت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ اور اس کاروبار سے وابستہ ہنر مندوں کی باہمی مشاورت سے کسی بھی قریب ترین مقام پراس کاروبار کو فروغ دینے کی غرض سے کاٹیج انڈسٹریل اسٹیٹ کاقیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔
جس میں فرنیچر بنانے والے ہنر مندوں کی بنائی ہوئی اشیاء کے لئے ڈسپلے سنٹر اوردیگر تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ ان خیا لات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاورمیں فرنیچر ز منفکچر اینڈ ڈیلر ایسوسی ایشن تہکال پشاور کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔(جاری ہے)
جس میں رکن قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق اورمنیجنگ ڈائریکٹر انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ (ایس آئی ڈی وی)رشید خان پائندہ خیل کے علاوہ قومی وطن پارٹی کے رہنما ابرار خلیل اورفرنیچر کے کاروبار سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران معاون خصوصی نے نئی کابینہ کے ارکان، صدر میاں محمد اسلم ،سینئر نائب صدر مقصود خان، نائب صدر ہارون خان اورجنرل سیکرٹری احسان اللہ سمیت دیگر عہدیداروں سے ان کے عہدوں کاحلف لیا ۔اس موقع پر معاون خصوصی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے فرنیچرکی حاصیت کو عالمی اور ملکی سطح پر اجاگرکرنے کی غرض سے اس کی نمائش پر مشاورت جاری ہے جسے صوبے کی دیگر بننے والے دیگر اشیاء کے ساتھ نمائش کے لئے پیش کیاجائے گا اگر ایسا نہ ہوسکا تو اس صنعت کے لئے نمائش کا انتظام کیا جائیگا۔ انہوں نے فرنیچر کے کاروبار سے وانستہ ہنر مندوں سے کہا کہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اوراسے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیاکاسہار ا لیکر اپنے کاروبار کے لئے ایک سوشل میڈیا سیل کاقیام عمل میں لائیں جواس کاروبارکو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہو۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہنر مندوں کو اپنے کاروبار کو ترقی دینے اور شروع کرنے کی غرض سے بینکوں سے بلاسود حلال قرضہ جات کے حصول کے لئے میزان بینک ،البرقہ بینک سے بات چیت بھی جاری ہے ۔جبکہ تہکال میں فرنیچر کے ہنر مندوں کی طبی سہولیات کے لئے ڈسپنسری کے قیام کے سلسلے میں صوبائی وزیر محنت سے بات چیت کی گئی ہے ۔اسی طرح اسلام آبادمیں فرنیچر کی ان اشیا ء کی نمائش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں اس ہنرمندی سے روشناس کرانے کے لئے کوہاٹ روڈ پر پاک جرمن سنٹر اورگلبہار کے فنی کالج میں تربیت کا انتظام کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.