بیرسٹر سلطان محمود کی جارحانہ باؤلنگ جاری، پیپلزپارٹی کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی، ایس ایم شاہ ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

بدھ 6 اپریل 2016 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیرپی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جارحانہ باؤلنگ جاری۔ پیپلز پارٹی کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر، علماء مشائخ کے سابق چئیرمین ویلی ۳ سے سابق ممبر اسمبلی و پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرپی پی کے ٹکٹ سمیت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔

اس موقع پر ایس ایم شاہ نے کہا کہ میں جب سے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی بنی ہے ذہنی طور پر کشمیر پی ٹی آئی میں شامل ہو چکا تھا لیکن میں وزیر اعظم کو مہاجرین کے سامنے بے نقاب کرنا چاہتا تھا کیونکہ جس طرح بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے دور حکومت میں مہاجرین کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے اوراور مہاجرین کے حقوق کی بنیاد رکھی۔

(جاری ہے)

وہ تاریخی دور حکومت تھا۔

لیکن بعد میں آنے والی حکومتوں اور موجود حکومت نے مہاجرین کے لئے کچھ نہیں کیا اسلئے میں نے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کو مہاجرین کے سامنے بے نقاب کیااور آج میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سامنے کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا رکرنے کا اعلان کرتا ہوں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ایس ایم شاہ کی شمولیت سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کوئی شریف آدمی اب پیپلز پارٹی میں نہیں رہنا چاہتا۔

لہذا میں پیپلز پارٹی کے باضمیر رہنماؤں اور کارکنوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے میں میری مدد کریں۔ن لیگ والوں کو بڑا گھمنڈ تھا کہ وفاق میں انکی حکومت ہے مگر اللہ تعالی نیت کا پھل دیتا ہے اور انکو انکی بدنیتی کا پھل مل رہا ہے اور اب مسلم لیگ ن زوال پذیرہوچکی ہے پہلے آزاد کشمیرمیں مذہبی جماعتوں نے ممتاز قادری کے ایشو پراعلان کیا کہ عوام ن لیگ کو ووٹ نہ دیں اور اب پنجاب میں فوج آئی ہے اور راء کے ایجنٹوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے اور امید ہے کہ اب پاک فوج اس سلسلے میں اپنا دائرہ کار آزاد کشمیر میں بھی بڑھائے گی۔

اسی طرح اب پانامہ لیکس کے بعد بواز شریف کو آئس لینڈ کے وزیر اعظم کی طرح استعفی دے دینا چاہیے۔ عوام اب یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ آف شور جسکا مطلب ہی یہی ہے کہ غیر قانونی ہے کے نام سے کمپنیاں قائم کرکے اپنا سرمایہ باہر کے ممالک میں منتقل کیا۔ اب اس کے بعد آزاد کشمیر کے باشعور عوام یقیناً انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر، علماء مشائخ کے سابق چئیرمین ویلی ۳ سے سابق ممبر اسمبلی و پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرپی پی کے ٹکٹ سمیت کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر خشمیر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان اور سابق مشیر سید رشید شاہ بھی موجود تھے ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے با شعور عوام اب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ جس بے دردی سے زرداری اور نواز شریف نے عوام کا مال لوٹا ہے اس وقت ملک میں عمران خان وہ واحد سیاستدان ہیں جو کرشن اور دیگر گندگی سے پاک ہیں نہ انکی بیرون ملک جائیدادیں ہیں اور نہ ہی اپنا گھر بلکہ قانونی طور پر بھی کوئی جائداد اور سرمایہ نہیں ہے کیونکہ عمران خان اور ہم اپنے ملک کو ہی اپنا سرمایہ سمجھتے ہیں اور یہیں پر ہمارا جینا مرنا ہے۔

جبکہ یہ لوگ آف شور کمپنیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر اپنا سرمایہ باہر بھیجتے رہے۔لہذا نواز شریف کو اب اخلاقی طور پر آئس لینڈ کے وزیر اعظم کی طرح مستعفی ہو کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانی چاہیں نہ کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے پیچھے چھپنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :