سانگھڑ ،بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی حلف برداری کی تقریب 9 اپریل کو منعقد ہوگی

بدھ 6 اپریل 2016 15:10

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)ضلع سانگھڑ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حلف برداری کی تقریب 9 اپریل کو گورنمنٹ ڈگری کالج سید صبغت اللہ شاہ شہید میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ضلع الیکشن کمیشن کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق سانگھڑ کے بلدیاتی انتخابات 2016 میں کامیاب ہونے والے امید وار وں کو اطلاع دی گئی ہے کہ ضلع سانگھڑ کے تمام میونسپل کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹی کے حلف نامہ فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سانگھڑ کے ریڈر1 کے پاس جمع ہونگے جبکہ سانگھڑ کی یونین کانسل1 سے35 تک کے حلف نامے سینئر سول جج سانگھڑ کے ریڈر2 اور یونین کانسل36 سے73تک کے حلف نامہ سیکنڈ سینئر سول جج سانگھڑ کے ریڈر3 کے پاس جمع ہونگے جو ضلع الیکشن کمیشن کے دفتر سے جار ی کئے جا رہے ہیں 9 اپریل کو صبح آٹھ بجے سے لیکر دس بجے تک گورنمنٹ ڈگری کالج سید صبغت اللہ شاہ شہیدمیں وصول کئے جائینگے اور حلف برداری کی تقریب بھی اسی روز صبح دس بجے منعقد ہوگی ۔