وزیر اعظم نواز شریف 1980 میں‌ریلوے میں‌بطور قلی بھرتی ہوئے تھے۔ مبشر لقمان نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 15:07

وزیر اعظم نواز شریف 1980 میں‌ریلوے میں‌بطور قلی بھرتی ہوئے تھے۔ مبشر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروفاور بے باک صحافی مبشر لقمان نے وزیر اعظم نوازشریف سے متعلق ایک تلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے انہیں چیلنج بھی کر دیا۔

(جاری ہے)

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف 1980میں ریلوے میں بطور قلی بھرتی ہوئے تھے۔ انہوں نے ریلوے میں بطور قلی تنخواہیں لیں جس کے بعد ریلوے کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کرکٹ بھی کھیلی۔ مبشر لقمان نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر غلط ہوں تو میں آپ کے سامنے حاضر ہوں ، غلط ہونے کی صورت میں میں ٹی وی پر بیٹھ کر اپنی ٹنڈ کرواؤں گا۔

متعلقہ عنوان :