مظفرآبا ،مختلف علاقوں میں بارشوں برفباری کے باعث بند ہونیوالی رابطہ سڑکیں تاحال بحال نہ ہو سکیں، عوام کو مشکلات کا سامنا

بدھ 6 اپریل 2016 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)آزاد کشمیر بھر سمیت مظفرآبا د ڈویژن کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے باعث بند ہونیوالی رابطہ سڑکیں تاحال بحال نہ ہو سکیں، 20روز گزرنے کے باوجود لیپہ ،کیل کی عوام محصور ہوکر رہ گئی ہے۔عوام علاقہ نے مصطفی بشیر ، چوہدری رشید کے داخلے پر پابندی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث چھ ماہ بعد صرف 3دن کی بحالی کے بعد وادی لیپہ پھر بند ہوکر رہ گیا۔

جہاں لاکھوں افراد محصور ہو کر رہ گئے۔ کھانے پینے کے علاوہ میڈیکل کی سہولیات بھی نایاب لوگوں نے میلوں پیدل سفر کر کے بچوں کو ضروری خوراک دینے لگے۔جبکہ20روز کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر وادی نیلم، کیل، جبکہ ایبٹ آباد، لوہار گلی، راوالپنڈی کلیاں سے بند دوسری جانب وادی لیپہ کی عوام نے مسلم لیگ ن کے مصطفی بشیر اور وزیر حکومت چوہدری رشید کے خلاف شدید احتجاج کا اعلان کے علاوہ علاقے میں داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مصطفی بشیرنے بھی عوام کومایوس کیا3سال پورے ہونے کے بعد لوگوں سے کیے گئے وعدے پورنے نہ ہوسکیل۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب ہم ووٹ نہیں جوتیاں دیں گے۔عوام کی پریشانی اور تکلیف کا ان لوگوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری رشید نے ہوائی اعلانات اور کاغذی اسکیموں کے نام پر خود تو لاکھوں روپے ہڑپ کیے مگر عوام کی سہولیات کے لیے لیپہ بند سڑکوں کو بحال کرنے میں ناکام رہے کوئی حکمت عملی نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ لیپہ کی غیور عوام نے تو ن لیگ کو ووٹ دے گی اور نہ ہی پیپلزپارٹی کو اس مرتبہ ووٹ دے گی۔