مظفر آباد،ضلعی انتظامیہ کی غفلت ،لاپرواہی ،سال گزرنے کے باوجود مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی

بدھ 6 اپریل 2016 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ایک سال گزرنے کے باوجود مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی ۔رکشہ ،سوزوکی ، ویگن اور بسوں کے من پسند کرایوں کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان لڑائی جھگڑا روز کامعمول بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے دو مرتبہ ڈیزل ، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ اتھارٹی کرایوں میں کمی پر عمل درآمد نہ کرواسکی جبکہ اندرون شہر رکشہ اسٹاپ تو اسٹاپ 50روپے سوزوکی 10روپے راوالپنڈی ، میرپور، آٹھمقام ، نیلم ، لیپہ ،کیل، چناری، چکار، چکوٹھی روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ نے 120روپے لیٹر سے کم ہو کر 75روپے تک پہنچ چکا ہے مگر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں مین کمی نہ کی جبکہ مظفرآباد سے چلہانہ کا 90روپے وصول کیے جاتے ہیں ۔

عوام علاقہ نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرایوں میں کمی نہ کرنے کا فوری نوٹس لیکرمسئلہ حل کرے ۔