فقیروالی سے ہارون آباد جانے والی نیو چوہدری کی بس حادثے کا شکار‘15مسافر زخمی

بدھ 6 اپریل 2016 15:00

ہارون آباد ،فقیروالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) فقیروالی سے ہارون آباد جانے والی نیو چوہدری کی بس نمبری 1096 ،کو 119 موڑ کے قریب تیز رفتاری اور غلط ڈرائیونگ کے باعث الٹ گئی 15 مسافر زخمی چار کی حالت شدت کے پیش نظر ہارون آباد ،فقیروالی کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسافر نے بتایا کہ فقیروالی بس سٹینڈ میں کنڈیکٹر نے ڈرائیور کو کہا کہ آگے جانے والی بس کے آگے جانا ہے جس پر ڈرائیور نے مقابلہ شروع کردیا ۔بس کو غلط اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے ٹرک آگیا جس پر بس الٹ گئی یہ حادثہ غلط ڈرائیونگ کے نتیجہ میں پیش آیا زخمی ہونے والوں میں سعید رزاق ، عبد الخالق ، شاہ محمد و دیگر ہی۔