وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس‘غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے پاکستان میں کردار پر تشویش کا اظہار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 14:58

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس‘غیر ملکی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی 'را' سمیت غیر ملکی ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ان کے کردار کو بے نقاب کرنے اور ان کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس کو قومی سلامتی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی کارروائیوں کو اطمینان بخش قرار دیا گیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران امریکا میں ہونے والی جوہری سلامتی کانفرنس کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے جوہری پروگرام کی حفاطت اور سیکیورٹی کے معیار کا اعتراف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کو قومی سلامتی سے متعلق کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکورٹی اداروں کے اٹھائے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے پاکستان میں کردار پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ امریکا سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاو¿س کے مطابق امریکہ میں ہونیوالی ایٹمی کانفرنس کے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایٹمی کانفرنس میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکورٹی سے متعلق اقدامات کو سراہا گیا۔

عالمی قیادت کی جانب سے بھی دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس اور مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :